Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 شہر قائد میں کرونا کے بعد ایک اور وائرس کی تشخیص
کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا وار جاری ہے، ایسے میں ایک اور وائرس کا مرض سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں کانگو وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، جناح اسپتال کی سربراہ اور ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو داخل کیا گیا ہے، مریض بلاول چورنگی کا رہائشی پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔
سیمی جمالی کے مطابق سال دوہزار اکیس میں کانگو کا یہ پہلا کیس ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جو پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا۔
کانگو وائرس کیا ہے؟
یہ وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے۔
کانگو کی علامات
متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے کانگو کی علامات ہیں۔
احتیاطی تدابیر
جانوروں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کیا جائے۔
یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہٰذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے۔