Todays News

شہباز شریف کی ضمانت پر ججز کا اختلاف، فیصلہ ریفری جج کریں گے


لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے ریفری جج نامزد کریں گے، ریفری جج کی سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کے معاملے پر رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ سماعت کیلئے ریفری جج نامزد کریں گے ، 2رکنی بینچ نےمنقسم فیصلےپر ریفری جج نامزد کرنے کی سفارش کی تھی ، کیونکہ بینچ کےایک جج نے شہباز شریف کی ضمانت منظور دوسرے نے مسترد کی تھی ۔

شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر ریفری جج کی سماعت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کی تھی ، جس کے بعد ان کی ضمانت کھٹائی میں پڑ گئی، اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔

تحریری فیصلے کے مطابق جسٹس سرفراز نے لکھا کہ شہباز شریف آشیانہ کیس میں گرفتار تھے، ‏انھیں اثاثہ کیس میں کیوں گرفتار نہیں کیا گیا، یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ نیب نے انکوائری التوا ‏میں کیوں رکھی، ایک بھی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں نہیں ہوئی، نیب نے مانا کہ ‏شہباز شریف کے شریک ملزمان کے نام پر ٹی ٹی آئیں، تو جب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو کسی کو ‏مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Exit mobile version