Todays News

‘شہباز شریف کی ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی’ فردوس اعوان کی تنقید


اسلام آباد : ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ کسی کی ضمانت ہونا عکاس نہیں کہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے ان مافیاز کے ساتھ نہیں لڑ سکتی، فیصلے کا اختیار عدالت کے پاس ہے، حکومت صرف گواہ پیش کرسکتی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی کی ضمانت ہونا عکاس نہیں کہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا، ضمانت کے اندر کسی جگہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری نہیں کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، ملزم تب ریلیف لیتا ہے جب اداروں میں غیب نہ ہو۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نواز کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Exit mobile version