Todays News

شہباز شریف کی تقریر نہیں جاب اپلیکشن ہوتی ہے، وزیراعظم


اسلام آباد: تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت سے قبل وزیراعظم کے برجستہ جوابات نے صحافیوں کو خوب محظوظ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پی ٹی آئی کی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے، جہاں صحافیوں نے وزیراعظم سے سوالات کئے جس کا وزیراعظم نے برجستہ جواب دیا۔

ایک صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم صاحب حکومت مشکل میں نظر آ رہی ہے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ یہ سوال تم نے کتنی بار پوچھا ہے؟، ہر تین مہینے بعد کہا جاتا ہے کہ حکومت مشکل میں ہے۔

وزیراعظم نے جواب دیا کہ کہا جاتا رہا ہے نواز شریف وطن واپس آ رہے ہیں، نواز شریف سعودی عرب گئےتو تب بھی کہا جا رہا تھا کہ آ رہا ہے آ رہا ہے، جب تک سمجھوتا نہیں ہوگیا یہی سنتے رہے۔

ایک اور صحافی نے شہباز شریف سے متعلق سوال کیا تو وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کی تقریر نہیں جاب اپلیکشن ہوتی ہے۔

Exit mobile version