شہباز شریف کو ضمانت مل گئی

0


لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت متفقہ طورپر منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹرنے دلاٸل دیتے ہوئے کہا اعظم نذیرتارڑنے کہا27 سال میں ایسانہیں ہوا فیصلہ اعلان کےبعدتبدیل ہوا، جس پر اعظم نذیرتارڑ کا کہنا تھا کہ میں اب بھی اپنےالفاظ پرقاٸم ہوں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ میں نےکہاآپ کی ذمہ داری ہےخودپڑھ کرفیصلہ اپنےساٸل کوبتاٸیں، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اعظم نذیرتارڑکی یہ بات توہین عدالت کےزمرے میں آتی ہے۔

جس پر اعظم نذیرتارڑ نے کہا نیب پراسیکیوٹرنےانتہاٸی سخت بات کی جوانہیں واپس لینی چاہیے تو نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ میں ثابت کرسکتاہوں کہ جملہ توہین آمیزہےتوآپ کوواپس لیناچاہیے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکواس مسٸلےپرمزیدبحث کرنےسےروک دیا، جسٹس عالیہ نیلم نے کہا آپ صرف کیس پربات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here