Todays News

شہبازشریف کے غیرملکی دوروں پر مریم نواز کا جواب


وزیراعظم کے غیرملکی دوروں سے متعلق مریم نواز نے کہا ہے کہ الزام لگا رہے ہیں شہبازشریف نے غیرملکی دورے کیے عمران خان کو تو غیرملکی دوروں پر بلایا ہی نہیں تو کیسےجاتے عمران خان نےپاکستان کے قریبی دوستوں کوبھی دشمن بنالیا۔

سوشل میڈیا ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف ترکی میں سیر کرنے نہیں گئے تھے شہبازشریف 2013میں ترکی سےسرمایہ کاری لے کر آئے تھے ترکی سے آنے والے سرمایہ کاروں کو عمران کی حکومت نے بھگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل تک خارجہ پالیسی یہ تھی کہ ایک نےفون کیا نہیں اور دوسرا اٹھاتا نہیں، ماحولیاتی کانفرنس میں پاکستان اپنامقدمہ پیش کرسکتاتھا چین نےخودکہاکہ وہ پچھلی حکومت سےمایوس تھے چین نے کہا شہبازشریف حکومت آنے سے ہمارے اندر جان آئی۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہےکوئی دورائےنہیں لیکن لوڈشیڈنگ پچھلی حکومت کے کارنامے ہیں جب ایئرکنڈیشنر میں بیٹھتی ہوں بہت دکھ ہوتاہے خرم دستگیر کو کہتی ہوں آئیں پلان لےکربتائیں دعا کریں خلیجی ممالک نےوعدےکیےہیں، مسائل حل ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کرپشن کا ہیڈکوارٹر بنا ہوا تھا پورےپاکستان کا حق کھا گئے فرح صرف فرنٹ مین تھی ملک چھوڑ کر بھاگ گئی فرح نےکرپشن نہیں کی تھی آئےنہ مریم نوازکی طرح ڈیتھ سیل کاسامناکرے جس نے توشہ خانہ کو نہیں بخشا کیا اس نے پاکستان کو بخشا ہو گا۔

Exit mobile version