شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات

0


لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں کی جانب سے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور منیجرز کے نام پر منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے20ملازمین کےبینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہم انکشافات سامنے آگئے، 25 ارب کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادوں نےچپڑاسی، کلرک،کیشیئرز،منیجرز کے نام پرمنی لانڈرنگ کی ، منی لانڈرنگ میں شوگرملز ہی کے 20ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق چپڑاسی مقصود کے نام پر2 ارب 70کروڑ، مشتاق چینی کے دوست حاجی نعیم کے نام پر 2 ارب 80 کروڑ ، ڈرائیور کے نام پر اڑھائی ارب ، چپڑاسی اسلم کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ ، کلرکس اظہر، غلام شبیر خضر حیات کےناموں پرساڑھے4 ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

دیگر افراد میں قیصر ، اکبر، اقرار، انور، یاسین، غضنفر، توقیر، ظفر ، کاشف مجید، مسرور کےنام بھی شامل ہیں، شریف گروپ آف کمپنیزکاچیف فنانشل آفیسرتمام منی لانڈرنگ کی نگرانی کرتا تھا اور رقوم کی وصولی کیلئےشہبازشریف کاکیمپ آفس استعمال کیاجاتارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نقدرقوم سلمان شہبازکےدفترپہنچائی جاتیں تھیں ، جس کے بعد سلمان شہبازکےدفترسے تمام رقم ہنڈی اور حوالےکےذریعےبیرون ملک بھیج دی جاتی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here