لاہور: شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی، زخمی شہری نے پسند کی شادی کی تھی اور اور بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے دوران خود کو گولی مارلی، واقعہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ علی نامی زخمی کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے، زخمی شہری نے پسند کی شادی کی تھی اور بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق جب شوہر بیوی کو منا کر واپس لایا تو چھت پر جھگڑے کے بعد خود پرفائرکردیا۔
گذشتہ سال دسمبر میں شہر قائد نے بیوی نے گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے سے وار کرکے اپنے پینتالیس سالہ شوہر کو زخمی کردیا تھا۔
اس سے قبل کراچی میں سفاک بیوی نے شوپر کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے کردیئے تھے اور واردات کے بعد آرام سے سو گئی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ کے مطابق رباب نامی خاتون نے اپنے شوہر شیخ محمد سہیل کی لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف کمروں میں پھینک دیئے تھے۔