شوکت خانم اسپتال کراچی کا افتتاح اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا، وزیراعظم
Abdul Rehman
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کا افتتاح اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کاافتتاح اگلے سال کے آخر میں شیڈول ہے، یہ پشاور اور لاہورکے اسپتالوں سے بڑا اور جدید ترین مشینوں سے آراستہ ہوگا۔
یاد رہے سال 2016 میں وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا تھا، اس موقع پر عمران خان نے کہا تھا کہ جب میں اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے باہر گیا تب مجھے احساس ہوا کہ یہ کتنا تکلیف دہ عمل ہے، پاکستان میں 90 فیصد کینسر کے مریض اپنا علاج نہیں کر سکتے۔
خیال رہے شوکت خانم میموریل ٹرسٹ وزیراعظم عمران خان کی والدہ کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، وہ 1985 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں تھیں۔