شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

0


اسلام آباد : ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں، شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شوکت ترین کےخلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں گئیں، نیب اپیلوں پرسماعت جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ کرے گا۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی اور رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

شوکت ترین نے رینٹل پاورمنصوبے اور پیراغائب ریفرنس پر سماعت کی درخواست دی تھی، ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین بریت کےخلاف اپیلیں زیر التوا ہیں اور عدالت نے شوکت ترین اور پرویزاشرف و دیگر کی بریت کیخلاف نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔

گذشتہ روز حکومت نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لے کر شوکت ترین کو وزارت خزانہ اور ریونیو کا قلمدان سونپ دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here