Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 شناختی کارڈ برائے فروخت، نادرا عملے نے 74 افغانوں کو پاکستانی شہری بنا دیا
میرپور خاص نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے عملے نے شناختی کارڈ فروخت کرکے 74 افغانوں کو پاکستانی شہریت دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق حکام نے اس مکروہ دھندے میں ملوث نادرا ریجنل آفس میرپور خاص کے 7 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق جعلی شناختی کارڈ کی کارروائی نادرا موبائل کے ذریعے
کی جاتی تھا۔عملے نے جعلی ڈومیسائل، جعلی نکاح نامے سمیت دیگر جعلی کاغذات کی تصدیق کی۔ عملے نے جعلی دستاویز کی بنیاد پر ڈومیسائل سرٹیفکیٹس و دیگر دستاویز بھی بنائیں۔حکام کے مطابق ملزموں کیخلاف درج مقدمے میں نادرا کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادر خان، بدر رضا، اسد سعید شفیق، انیس احمد، جلال عبدالکریم اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔