شعیب اختر نے دنیا کے تین بہترین کرکٹرز کے نام بتادئیے

0


سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے دنیا کے تین بہترین کرکٹرز کی فہرست تیار کرلی جس میں بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بھی شامل ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہونے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی جانب سے دنیا کے تین عظیم کرکٹرز کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

اس فہرست میں بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر، سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم اور آنجہانی آسٹریلین کرکٹر اسپن ماسٹر شین وارن شامل ہیں، جو رواں ماہ 52 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شعیب اختر نے شین وارن کو عظیم گیندباز قرار دیا اور کہا تھا کہ وہ بڑے دل والے انسان اور بہترین دوستان خیالات کا اظہار سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے ایک یوٹیوب شو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے شین کی موت کا سن پر بہت افسوس ہوا، وہ بہت جلدی ہم سب سے رخصت ہوگیا۔

شین وارن کو لیگ اسپن متعارف کرانے کا اعزاز حاصل ہے جنہوں نے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

خیال رہے کہ 4 مارچ کو سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن کا 52 برس کی عمر میں تھائی لینڈ میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔ تھے جو ہمیشہ دوسروں کی مدد کیلئے تیار رہتے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here