Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ
Abdul Rehman
کراچی : شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ڈپٹی کمشنرایسٹ کا کہنا ہے آپریشن کے لیے ضروری مشینری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر کھمبوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا فیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ آصف جان صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر ایسٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ،ٹریفک و دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو خط ارسال کردیا ہے ، جس میں اسسٹنٹ کمشنرفیروزآباد اسماء بتول کو آپریشن کا فوکل پرسن بنا دیا گیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل اور کارسازروڈپراسٹریٹ لائٹس پر جھنڈے لہرائے جاتے ہیں، سیاسی جماعتوں کےجھنڈےسڑک کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرایسٹ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ لائٹس ،کھمبوں پرجھنڈےلگاناقوانین کی خلاف ورزی ہے ، مرکزی سڑکوں سے سیاسی جھنڈے ہٹانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، آپریشن کے لیے ضروری مشینری اورگاڑیاں فراہم کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا تھا نکہ جھنڈے اتارنے کے لیے آپریشن جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے گذشتہ سال سپریم کورٹ نے شہر بھر سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بنچ نے شہر بھر میں سرکاری اور نجی املاک کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بل بورڈز کی غیر قانونی تنصیب سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
بنچ نے شالوانی کو ہدایت دی تھی کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بل بورڈز کی تنصیب کے پیچھے ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کریں۔