شاہجہاں کےبیٹوں کی کہانی”دارا”برطانوی اسٹریمنگ سروس پر

0


معروف پاکستانی صحافی اور ڈرامہ نگارشاہد ندیم کاتحریرکردہ اسٹیج ڈرامہ “دارا ” اب برطانوی اسٹریمنگ سروس پر دکھایا جائے گا۔

دارامغل بادشاہ شاہ جہاں کے وارث بیٹوں کی سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں ان واقعات کا تذکرہ ہے جن کے نتیجے میں شاہجہان کے بڑے بیٹے اورنگزیب نے اپنےچھوٹے بھائی دارا شکوہ پر فتح حاصل کی۔

اس ڈرامے کو سال 2015 میں نیشنل تھیٹرلندن میں پیش کیے جانے والی پہلی اوریجنل ساوتھ ایشین پروڈکشن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

داراکو سب سے پہلے سال 2010 میں اجو کا تھیٹر نے الحمرا آرٹس کونسل لاہورمیں پیش کیا تھا، جس کے بعد اسے بھارت میں دہلی، امرتسر، لکھنؤ ، حیدرآباد اور جے پورمیں اسٹیج پرپیش کیا گیا۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق دارا کو پاکستان اور بھارت میں بہت شاندار کامیابی ملی ہے۔

دارا اب اسٹریمنگ سروس نیشنل تھیٹر ایٹ ہوم پردیکھنے کیلئے کسی بھی وقت دستیاب ہے، یہ سروس ہے جو برطانوی تھیٹرمیں پیش کیے جانے والے ڈرامے نشرکرتی ہے۔

شاہد ندیم کو سال 2009 میں اپنی ٹیلی فلم ” ایکٹ آف ٹیرر” کیلئے بافٹا ایوارڈز میں نامزد کیا گیا تھا۔ یہ ٹیلی فلم لندن کے ایشین فلم فیسٹول میں دکھائی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here