شادی کا وعدہ پورا نہ ہوا! نوجوان دوبارہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

0


سکھر : دوسری شادی کا خواہشمند شخص وعدے کے مطابق شادی نہ کرانے پر دوسری مرتبہ کھمبے پر چڑھ گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر پنو عاقل کے قریب نوجوان حنیف دستی شادی نہ کروانے پر احتجاجاً ایک مرتبہ پھر بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا ہے، کھمبے پر چڑھنے والے شخص کو اتارنے کی کوشش جاری ہے۔

پول پر چڑھنے والے حنیف سے رشتہ داروں کی نیچنے اترنے کی منت سماجت کررہے ہیں، رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ حنیف چار ماہ پہلے بھی کھمبے پر چڑھ گیا تھا جسے پولیس نے اتار کر حراست میں لےلیا تھا۔

رشتے داروں نے بتایا کہ وعدے کے مطابق شادی نہ کرانے پر حنیف دوبارہ کھمبے پر چڑھ گیا۔

خیال رہے کہ 7 نومبر کو بھی حنیف کھمبے پر چڑھ گیا، حنیف تھا کا کہنا تھا کہ بھائی مجھے شادی کرنے نہیں دے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کھمبے پر چڑھنے والا شخص پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہے، دوسری شادی کرنے کا خواہشمند حنیف تین بچوں کا باپ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here