Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شادی سے انکار:لڑکے نے لڑکی کو ٹرین کے آگے پھینک دیا
Abdul Rehman
بھارت میں شادی سے انکار پر مشتعل نوجوان نے لڑکی کو سامنے سے آتی ٹرین کے ٹریک پر پھینک کر فرار ہوگیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق واقعہ بھارتی شہر ممبی کے ریلوے اسٹیشن خار پر پیش آیا۔ جہاں لڑکے نے 21سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔
حادثے میں لڑکی زندہ تو بچ گئی مگر اس کے سر اور ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ریلوے پٹڑی پر گرنے سے لڑکی کے سر پر 12 ٹانکے لگے ہیں۔
جمعہ 19 فروری کو ہونے والے اس واقعہ کے مناظر ریلوے اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہوگئے۔ واقعہ کے بعد لڑکا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے چھاپوں کے بعد 12 گھنٹے میں گرفتار کرلیا۔
واقعہ میں ملوث لڑکے کی شناخت سومیدھ کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور ان کے درمیان دوستی بھی تھی۔
لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ لڑکے نے لڑکی کو گرانے سے قبل قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔