Todays News

سیکیورٹی اداروں کا کامیاب آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد ہلاک


سکھر : سی ٹی ڈی سندھ اور قومی سلامتی وفاقی ادارے نے سکھر میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد کو ہلاک کردیا اور خود کش جیکٹ، 2نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اور قومی سلامتی وفاقی ادارے نے سکھر میں کامیاب آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشہوانی نے بتایا کہ وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ کالعد م ٹی ٹی پی جنوبی وزیر ستان نور اسلام گروپ سندھ میں داخل ہوا، اطلاع ملنے پردہشتگردوں کی نقل وحرکت پرکڑی نگاہ رکھی گئی۔

مظہر مشہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب سکھر پٹنی کی حدود میں دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا دہشت گردوں کی شناخت ولایت بیگ اور شاہ محمود کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان اور شانگلہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور شانگلہ میں پولیس موبائل کو دھماکے سے اڑایا تھا، حملے میں 5پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ دہشت گرد جنوبی وزیر ستان میں چیک پوسٹوں پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں سے متعلق مزید تفتیش حاصل کر رہے ہیں۔

Exit mobile version