Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس، پیپلز پارٹی سپریم کورٹ پہنچ گئی
Abdul Rehman
پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نے صدارتی ریفرنس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کے خلاف پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست فرحت اللہ بابر اور فاروق ایچ نائیک کے توسط سے جمع کرائی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سینیٹ انتخابات آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں اور 26ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیرالتوا ہے اور آئینی ترمیم کی ناکامی پر حکومت نے اپنا مؤقف تبدیل کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کے لیے دائر کیا گیا ہے اور سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سینیٹ انتخانات آئین کے مطابق ہونے چاہیئیں۔
حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔