سینیٹ انتخابات: ایم کیو ایم رہنما کا کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر عدالت سے رجوع
Abdul Rehman
کراچی : ایم کیو ایم رہنما روٗف صدیقی نے اپنے خلاف دئیے گئے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قووٗمنٹ پاکستان کے رہنما روٗف صدیقی کی جانب سے سینیٹ انتخابات میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر الیکشن لڑنے کےلیے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جو مسترد ہوگئے۔
کاغذات نامزدگی کی رد ہونے پر روٗف صدیقی نے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تاہم الیکشن ٹربیونل ے ریٹرنگ آفسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا، جس پر ایم کیو ایم رہنما نے سندھ ہائی کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔
روٗف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موٗقف اختیار کیا ہے کہ مجھے سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے روف صدیقی کی درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی ہے، جس پر دو رکنی بینچ آج سماعت کرے گا۔