Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سینیٹ انتخابات: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں سینیٹ الیکشن کیلئے امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی ، امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن 2021 کیلئے الیکشن کمیشن میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست آج آویزاں کی جائے گی ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری مقرر ہے۔
دوسری جانب بلوچستان سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےوالےامیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے ، بلوچستان سےسینیٹ امیدواروں کی حتمی فہرست صوبائی الیکشن کمشنرکےدفترپرآویزاں کی گئی، فہرست میں سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےوالوں میں36امیدوار شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔
خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔