Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینیٹ انتخابات:نامزدامیدواروں کی فہرست آج جاری ہوگی
Abdul Rehman
سینٹ انتخابات 2021 کےلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
پیپلزپارٹی کے امیدواروں کےسندھ سے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں۔کراچی میں صادق میمن اورسلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ خواتین کی نشست پرپیپلزپارٹی کی پلوشہ خان کےکاغذات نامزدگی منظورہوگئے ہیں جبکہ سینیٹ کی عمومی نشست پرشیری رحمان کے کاغذات منظورہوگئے ہیں۔عمومی نشست پرپیپلزپارٹی کےدوست علی جیسر کےکاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد سےسینیٹ انتخابات کیلئےتحریک انصاف کے حفیظ شیخ ،فوزیہ ارشد اورزرقاتیمورکے کاغذات نامزدگی منظورکرلئے گئےہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ نون ليگ کےاعظم نذیرتارڑکے کاغذات نامزدگی منظورنہیں ہوسکےہیں۔ اعظم نذيرتارڑنےتاحال پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کرایا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم نذيرکوپارٹی ٹکٹ جمع کرانےکيلئے آج شام 5بجےتک کاوقت دے دیا ہے۔
نامزد امیدواروں کی فہرست آج بروز بدھ 16 فروری کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 سے 18 فروری تک ہوگی۔ کاغذات پر اپیلیں 20 فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔23 فروری تک اپیلوں کو نمٹایا جائے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 24 فروری کو جاری کی جائے گی۔ 25 فروری تک امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔
سینیٹ انتخابات کے لیےریٹرننگ افسران اورپولنگ افسران کی تقرری کی جاچکی ہے۔اسلام آبادمیں اسپیشل سیکریٹری ظفراقبال ریٹرننگ افسر ہوں گےجبکہ شمشاد خان، شاہد اقبال، آصف علی یاسین ودیگراسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کیےگئے۔صوبائی الیکشن کمشنراعجازانورچوہان سندھ،صوبائی الیکشن کمشنرغلام اسرار خان پنجاب، صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ خیبر پختونخوا اور صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ہفتہ 6 فروری کو سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کے لیے صدارتی آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔صدارتی آرڈیننس میں الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 122 میں ترمیم کی گئی جبکہ آرڈیننس کو آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔
آرڈیننس کےتحت بیلٹ پیپرکی پشت پرووٹر کا نام درج کرنا لازم ہوگا۔ الیکشن کمیشن کویہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ پارٹی سربراہ یا اس کےنمائندےکی درخواست پر ووٹ دکھاسکے گا۔
آزادامیدواروں کےسوا باقی تمام امیدواروں کےلیےپارٹی ٹکٹ فراہم کرنا لازم ہوگا۔الیکشن کمیشن نےانتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ روپےمقررکی ہے۔انتخابی اخراجات کےلیےامیدوار بینک اکاؤنٹس کھلوائیں اور بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپےسےزائد رقم نہ رکھی جائے۔