Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ پول کرنے کا طریقہ، ہدایات جاری


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا کہ ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے اور امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹ پول کرنے کے طریقے کے حوالے سے بیلٹ پیپر کے استعمال کی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا کہ جنرل، ٹیکنو کریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے الگ الگ بیلٹ پیپرز ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہر بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام درج ہوں گے ، ووٹر امیدوار کو ترجیحی ووٹ اردو یا انگریزی میں لکھ کر دے سکیں گے جبکہ اردو ،انگریزی دونوں میں ترجیح لکھنےکی صورت میں ووٹ مستردتصورہو گا۔

ہدایات میں کہا گیا کہ ہندسوں کو الفاظ میں لکھنے کی صورت میں بھی ووٹ مسترد تصور ہوگا جبکہ کسی بھی امیدوار کو دو بار مختلف ترجیحی ووٹ دینے پر بھی ووٹ مسترد ہوگا اور ہر امیدوار کو ایک ترجیح کا ووٹ دیا جاسکے گا۔

،الیکشن کمیشن نے ووٹرز کو آگاہی دیتے ہوئے کہا 2 مختلف امیدواروں کو ایک ہی ترجیح کاووٹ دینے سے بھی ووٹ مسترد ہوگا جبکہ کسی امیدوار کے سامنے ترجیح ووٹ نہ لکھنا اور متعلقہ خانہ چھوڑنابھی بیلٹ پیپر کے مسترد ہونے کا باعث بن سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی اراکین کو ووٹ پول کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کر دیا ہے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کے لیے کل چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

Exit mobile version