Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سینٹ انتخابات پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کو بڑے امتحان میں ڈال دیا
Abdul Rehman
اسلام آباد پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے11 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے سے خالی ہونیوالی نشستوں پر انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے درمیان زبردست جوڑ پڑے گا،روزنامہ جنگمیں مقصود اعوان کی شائع خبر کے مطابق ن لیگ کے 5،پی ٹی آئی کے 5،ق لیگ کا ایک سینیٹربننے کا امکان ہے، خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی 4نشستوں میں ن لیگ اور پی ٹی آئی دو دو نشستیں حاصل کر لیں گی، پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے مل کر انتخابی میدان مارنے کے لئے سر جوڑ لئے ہیں پنجاب اسمبلی کے
اراکین کی عددی تعداد کے حوالے سے خواتین اور ٹیکنوکریٹ کی خالی 4نشستوں میں مسلم لیگ اور پی ٹی آئی آسانی سے دو دو نشستیں حاصل کرے گی جبکہ 7نشستوں پر بھی دونوں جماعتوں کے تین تین امیدواروں کے کامیابی کے قومی امکان ہے جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں میں ساتویں نشست پر ففٹی ففٹی کامیابی کا امکان ہے پاکستان تحریک انصاف نے ساتویں نشست مسلم لیگ (ق) کو دے کر اپنی حریف جماعت مسلم لیگ (ن)کوسیاسی طور پر امتحان میں ڈال دیا ۔سینٹ انتخابات کب ہونگے؟تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا۔