سیدو شریف ایئرپورٹ پر17 سال بعد شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن ملتوی

0


اسلام آباد : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے ) کا سیدو شریف کیلئے 17 سال بعد شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن ملتوی کردیا گیا، اےایس ایف نے درخواست کی تھی فلائٹ آپریشن چند دن آگے بڑھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سیدوشریف کیلئے 26 مارچ سے شروع ہونے والا فلائٹ آپریشن ملتوی کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سیدوشریف ائیرپورٹ پرسیکیورٹی انتظامات نہ ہونےپرآپریشن ملتوی کیا، اےایس ایف نے درخواست کی تھی فلائٹ آپریشن چنددن آگےبڑھایاجائے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں اور ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پرعملہ تعینات کردیا گیا ہے۔

سیدو شریف ایئرپورٹ پر آپریشنل ٹیم بھی تعینات کردی گئی ہے اور مختلف افسران و عملے کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر ٹرانسفر کردیئے گیے ہیں۔

کنٹرول ٹاور کو آپریشنل کرنے کے ساتھ ساتھ اے ٹی سی بھی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ سیدو شریف ایئرپورٹ پر فائربریگیڈ، ایمبولینس اوردیگرضروری عملے کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹ سروسز آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

سی اے اے کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ کے رن وے کو پہلے ہی قابل استعمال بنا دیا گیا ہے، ایئرپورٹ پر تمام ایس او پیز کو مکمل طور پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here