Todays News

سیاہ رنگ کا نایاب سیب


سیب عموماً لال، ہرے ، پیلے یا انہی رنگوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں لیکن اب آپ کو گاڑھے جامنی یا سیاہ رنگ کے سیب بھی کھانے کو مل سکتے ہیں۔ یہ نایاب سیب چین کے علاقے تبت کے خاص جغرافیائی حالات میں اگتے ہیں اور انہیں ‘بلیک ڈائمنڈ ایپل’یعنی سیاہ ہیرا کہا جاتا ہے۔ایک چینی ای کامرس کمپنی تبت کے علاقے میں سطح سمندر سے 3100 میٹر بلندی پر 50 ایکڑ رقبے پر ان یہ نایاب سیبوں کو اُگا رہی ہے۔ اس علاقے میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے اور وہاں اس پھل کو بہت زیادہ سورج کی روشنی اور الٹراوائلٹ روشنی ملتی ہے جس سے ان کا رنگ گاڑھا جامنی ہو جاتا ہے۔یہ سیب 2015 میں اگنا شروع ہوئے لیکن کئی وجوعات کی وجہ سے یہ بیجنگ ، شنگھائی، گوانگزو اور شینزن کی اونچے طبقے کی سپرمارکیٹوں میں ہی نظر آتا ہے اور اس کی قیمت بھی انتہائی زیادہ ہے۔

Exit mobile version