سپریم کورٹ کا کرک ہندو سمادھی کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم

0


اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کرک ہندو سمادھی کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سمادھی کی تعمیر 6ماہ میں مکمل کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرک سمادھی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے نے بتایا کہ کنٹریکٹر کام شروع کرنےوالےتھے، ہندو رہنما رمیش کمارنےٹھیکدار کوکام سے روک دیا، جس پر رمیش کمار نے کہا سمادھی کی تعمیر کاٹھیکہ جس کنٹریکٹر کو دیا اس کی صلاحیت نہیں، کے پی حکومت نے ساڑھے تین کروڑ کا بجٹ منظور کیا اور تعمیراتی کام ساڑھے 5کروڑ روپے کا ہے، ٹھیکدار کے پاس کام شروع کرنے کے لیے پیسہ نہیں۔3

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا سمادھی کی تعمیر کا کام 5 اپریل سے شروع ہونا ہے، سمادھی کی تعمیر راتوں رات نہیں ہونی،6 ماہ میں مکمل ہوناہے۔

چیف جسٹس نے کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ سمادھی کی تعمیر ریاست کی ذمہ داری ہے، ایسے بندےکو ٹھیکہ دیا جس کےپاس کام شروع کرنے کے پیسے نہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کیا اس کام میں بھی پیسہ بناناہے، سب پریشان ہیں اس کام سے پیسہ کیسے کھانا ہے، بے شرمی کی کوئی انتہا ہوتی ہے، کے پی متعلقہ محکمہ معاملے پر چپ کرکے بیٹھے ہیں۔

عدالت نے چیف سیکرٹری کے پی سمادھی کا کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا چیف سیکریٹری یقینی بنائے کہ سمادھی کی تعمیر کا کام تاخیر کا شکار نہ ہو۔

سپریم کورٹ نے ہندو کمیونٹی کو تعمیراتی کام میں مداخلت سے روکتے ہوئے کہا سمادھی کی تعمیر 6ماہ میں مکمل کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here