سوہاوہ : القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم کا خطاب

0


جہلم : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس وقت لوگ ماضی میں پاکستان کو تیزی سےترقی کرتا ملک دیکھتے تھے، اللہ کا انسان کے لیے سب سے بڑا تحفہ ایمان کا ہے۔

جہلم کی القادر یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایمان والا آدمی بہت سی پابندیوں سے آزاد ہوجاتا ہے، انسان کا ایمان زنجیریں توڑ دیتا ہے

انہوں نے کہا کہ سیرت النبی پرعمل کرنے تک وہ مقام حاصل نہیں کرسکتے جو اقبال کا خواب تھا، جو ہمارا تعلیمی نظام ہے وہی ہماری سب سے بڑی رکاوٹ بن گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے تین سسٹم کی وجہ سے قوم تقسیم ہوگئی، ہماری ترجیح ہے کہ سب سے پہلے تعلیم میں ایک انصاب لے کر آئیں، ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی ملک پر کرپٹ لیڈر سے بڑا اور کوئی عذاب نہیں ہوسکتا، لیڈر کبھی ایسا نہیں کرتا کہ اپنے رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر لے آئے، ملک میں میرٹ کا نظام ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ مجھے سیاست میں آنے سے پہلے جانتے تھے، سیاست میں جتنے لوگ پہلے آئے انہیں کوئی نہیں جانتا تھا، میں سیاست میں تبدیلی لانے کیلئے آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ذہنی غلامی جسمانی غلامی سے زیادہ بری ہے، عظیم قوم بننے کیلئے عظیم کردار چاہیئے، سچ اور انصاف کے بغیر کوئی بڑا لیڈر نہیں بن سکتا، ملک میں سب سے بڑا مسئلہ مغربی ثقافت کا عام ہونا ہے، اسلام کیخلاف جب کوئی معاملہ ہو تو پاکستان سب سے آگے ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here