Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سندھ میں 14کرونا ویکسینیشن سینٹر قائم
کراچی کےڈاؤیونیورسٹی اوجھا کیمپس میں کرونا ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت نےصوبہ بھر میں 14 ویکسین سینٹر قائم کيے ہیں۔ کراچی کے6 اضلاع میں 9 ویکسین سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد بھی ماسک پہنناہوگا۔سندھ کی پہلی خاتون ڈاکٹر انیلا ہیں جنہیں کرونا ویکسین لگی ہے۔
بدھ سےملک بھرمیں کرونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغازہوا۔وزیراعلیٰ سندھ نےکرونا ویکسینیشن کےپہلےمرحلےکا افتتاح کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ آج بہت تاریخی دن ہے اور چین کے شکرگزار ہیں جنھوں نےمشکل وقت میں ساتھ دیا اور 5 لاکھ ویکسین کی ڈوز فراہم کیں۔انھوں نےکہا کہ کروناوہ مرض ہے جو انسان کےبس ميں ہےاورعوام نے زيادہ سے زيادہ احتياط کرنی ہے۔
ویکسین سے متعلق وزيراعلیٰ مرادعلی شاہ نےبتایا کہ سب انتظارکريں،ويکسين لگنے کی باری سب کی آئےگی۔کوشش کريں گےکہ ہرفرنٹ لائن ورکرکوويکسين لگے۔جانتے ہيں کہ کروناويکسين کی پوری دنيا ميں ڈيمانڈ ہے۔وفاق کوکروناويکسين کيلئےديگرممالک سےبھی رابطہ کرناچاہيے۔
اس حوالےسےانھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزکےمطابق جب تک اينٹی باڈيزہيں ويکسين نہ ليں۔اس لئےايسانہيں ہوسکتا کہ جو بھی آئے اسےبٹھاکرويکسين لگادی جائے۔
انھوں نے بتایا کہ ويکسين کےتمام معاملات وفاقی حکومت ديکھ رہی ہے۔ویکسین کی 83000 خوراکیں وصول ہوئیں ہیں اورکراچی کے تمام ضلعوں میں ویکسینیشن کا آغاز ہوجائے گا۔ 62سے63ہزارخوراکیں کراچی کےلئےدی گئیں اورویکسینیشن کےعمل میں شفافیت کویقینی بنایا جائے گا۔جیسےجیسےویکسین آئےگی مرحلہ وار ویکسینیشن ہوگی۔
مراد علی شاہ نےنشان دہی کی کہ سندھ کو وفاق کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔سندھ کی خواہش ہے کہ براہ راست چین سےویکسین منگوائی جائے تاہم وفاقی حکومت کی حکمت عملی سمجھ نہیں آرہی۔ڈاکٹراورہیلتھ کئیراسٹاف کا1166 پررجسٹریشن کاعمل مناسب نہیں۔