سندھ حکومت کا کورونا پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ

0


اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹاسک فورس نے موجودہ بندش کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اگرکوروناکیسزبڑھ گئےتومزیدسختی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدات کوروناسےمتعلق ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ کل20ہزار 421 ریکارڈ ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 9000صرف کراچی کےتھے، 20421 ٹیسٹ کے نتائج میں 2076کیسز آئے، جو 10.2فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں16.82فیصدکیسزآئےہیں، عیدالفطر13مئی کوہوئی ، اس دن صوبےمیں1232کیسزتھے، عید کے بعد 19مئی کو 2076کیسز آئےجو10.2فیصدہیں، اس سےظاہرہوتاہےسندھ میں کیسزبڑھ رہےہیںم ہمیں صوبےمیں نرمی کرنا مشکل ہوتا ہوا لگ رہا ہے۔

ٹاسک فورس کےممبران اور ماہرین نےموجودہ بندش جاری رکھنےکامشورہ دیتے ہوئے کہا ہوسکے تو مزید سخت فیصلے کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ٹاسک فورس نے موجودہ بندش کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا صورتحال کا جائزہ لینےکیلئے ہفتہ کو ٹاسک فورس کا دوبارہ اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگرکیسزکی شرح کم ہوئی تو بندش میں نرمی کریں گے اور اگرکوروناکیسزبڑھ گئےتومزیدسختی کریں گے جبکہ ڈبلیوایچ او کے نمائندے بھی ہفتہ کواجلاس میں اپنی سفارشات دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here