Todays News

سندھ حکومت کا درآمدی گندم70فیصد غیرمعیاری ہونے کا دعویٰ


کراچی: سندھ حکومت نے درآمدی گندم کے 70فیصد غیر معیاری ہونے کا دعویٰ کردیا۔ وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ مقامی قیمت سے کہیں گنا زائد قیمت پر درآمدی گندم کھانے کے قابل نہیں ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ بیرون ملک سے منگوائی گئی گندم انتہائی غیر معیاری ہے، امپورٹڈگندم میں70فیصد پاکستانی گندم ملا کر کھانے کے قابل بنایا جاتا ہے، مہنگی گندم امپورٹ کرکے قومی خزانے اور صحت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دوبارہ گندم امپورٹ کرنے کا ٹینڈر کیا ہے۔

وزیرزراعت نے یہ بھی کہا کہ 2750روپے فی من کے حساب سے گندم بیرون ملک سے منگو ائی گئی، وفاقی حکومت مقامی کاشتکاروں کو 2 ہزار روپے فی من دینے کو تیار نہیں ہے۔

اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی گندم کی روٹی کھانے کے قابل نہیں ہوتی، مناسب قیمت نہ ملنے پر کسان گندم کاشت نہیں کررہے، خدشہ ہے ملک میں غذائی اجناس کا بحران پیدا ہوگا۔

Exit mobile version