سندھ حکومت کا بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200 ارب رکھنے کا فیصلہ

0


کراچی : سندھ حکومت نے نئےمالی سال 2020-21میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200ارب رکھنے کا فیصلہ کرلیا ، سندھ کے ترقیاتی پروگرام کی رقم پچھلے سال 170ارب تھی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی بجٹ تیاریاں جاری ہے ،نئے مالی سال کابجٹ15جون کوپیش ہوگا ، نئےمالی سال 2020-21میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 200ارب رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سندھ کے ترقیاتی پروگرام کی رقم پچھلے سال 170ارب تھی۔

بجٹ میں 180ارب صوبائی اےڈی پی،20ارب مختلف اضلاع کےترقیاتی بجٹ کیلئے ہوں گے ، سندھ کو 55ارب عالمی اداروں جبکہ 24ارب وفاق سے ملنے کا امکان ہے۔

تعلیم،صحت،ورکس اینڈسروسزسمیت دیگرمحکموں کا بجٹ بڑھانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، تعلیمی شعبےکابجٹ21سے بڑھاکر24ارب کرنے اور محکمہ صحت کابجٹ 23.5سے بڑھاکر30ارب کرنے کی تجویز ہے۔

محکمہ ثقافت کیلئےڈیڑھ ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اسمبلی کو30کروڑترقیاتی بجٹ ملےگا 74منصوبے70فیصدمکمل ہیں ان کو 100 فیصد فنڈز دیکر مکمل کیا جائے گا۔

محکمہ سرمایہ کاری کیلئے25کروڑ اور زکوة عشرکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 40کروڑ مختص کئے گئے ہیں ، محکمہ محنت کے لئے 10کروڑ جبکہ ترقی نسواں کے لئے 20کروڑترقیاتی بجٹ ہوگا۔

محکمہ داخلہ کیلئے9ارب اور محکمہ صنعت کیلئے 2ارب کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے جبکہ لائیو اسٹاک فشریز کیلئے 1ارب 80 کروڑ ، اقلیتی امور کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 1ارب مختص کئے ہیں۔

محکمہ اطلاعات کیلئے20کروڑ،ٹرانسپورٹ کیلئے7ارب12کروڑ80 لاکھ ترقیاتی بجٹ ، محکمہ ماحولیات کیلئے1ارب20کروڑکاترقیاتی بجٹ رکھا جائے گا جبکہ محکمہ قانون کے لئے 1.5ارب روپے رکھے جائیں گے۔

محکمہ کھیل ،امورنوجوانان کیلئے 2ارب 80کروڑ رکھنے کی تجویزہے ، 1ارب17کروڑکالج ایجوکیشن کیلئے 4ارب80کروڑ رکھے جائیں گے جبکہ یونیورسٹیز بورڈز کیلئے4 ارب 30کروڑ،محکمہ زراعت کابجٹ2 ارب 67 کروڑ ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here