Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ اسمبلی؛ ارکان کی خریدو فروخت کی تحقیقات کا مطالبہ
Abdul Rehman
جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سیدعبدالرشید نے سینیٹ الیکشن میں ارکان کی خریدوفروخت اور ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر تحریک استحاق پیش کر دی۔
تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ ارکان کی خریدوفروخت کرکےایوان کاتقدس مجروح کیاگیا، سینیٹ الیکشن میں سندھ میں ہارس ٹریڈنگ پرکمیٹی بنائی جائے اور ایوان کی خصوصی کمیٹی بنا کر ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی جائے۔
سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی اقدار پامال ہونے نہیں دونے دیں گے ہارس ٹریڈنگ نے عوامی مینڈیٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے ہرسطح کے انتخابات سے قبل ملک میں یہ ڈرامہ رچایا جاتا ہے۔
سید عبدالرشید نے کہا کہ شواہد ہیں بے ضمیروں اور ضمیر کے سوداگروں کو عوام کے سامنے لائیں گے تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں بیٹھے ضمیر فروشوں سے واقف ہیں، 2 سے 7 کروڑ تک 1 ووٹ کی قیمت لگائی گئی اسپیکر کی ذمداری ہے قوانین کے مطابق کاروائی کرے۔