Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ‘سفری پابندی کے شکار ممالک سے اگر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ سفری پابندی کے شکار ممالک سے اگر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو پہلے کسی دوسرے ملک میں چودہ دن قیام کریں۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات کے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک شہری نے استفسار کیا کہ براستہ دبئی مملکت آنا چاہتا ہوں، کورونا کا شکار ہو چکا تھا جس کے بعد ایسٹرازینیکا کی ایک خوراک لگوائی دوسری سعودی عرب میں لگانا چاہتا ہوں کیا ممکن ہے؟۔
جوازات نے جواب دیا کہ پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافر اگر سعودی عرب آنا چاہتے ہیں تو انہیں اس بات کی اجازت ہے کہ وہ کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کریں جہاں سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی کہا کہ غیر پابندی والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب آمد سے قبل ابشر پورٹل کے ’قدوم‘ پلیٹ فارم پر رجسٹر کرانا ہوگا جس میں ویکسینیشن کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جانا لازمی ہے۔
خیال رہے کہ وزارت صحت کے قانون کے مطابق مملکت آنے والے غیر ملکیوں کو سعودی عرب آنے کے بعد کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جاتی ہے۔
یہ بھی ذہن نشین رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے تحت پاکستان سمیت متعدد ممالک سے مسافروں کے براہ راست مملکت آنے پر عائد پابندی کا اصول برقرار ہے۔