سفری پابندی کے خاتمے کے بعد کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری

0


کراچی: کینیڈا کی جانب سے پاکستان پر عائد سفری پابندی کے خاتمے کے بعد قومی ایئرلائن نے کورونا ٹیسٹ کیلئے لیباریٹریز کی فہرست جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کینیڈا جانے کے لیے مسافروں کے کوروناٹیسٹ سے متعلق لیباریٹریز کی فہرست جاری کی ہے۔ 25 مستندلیباریٹریز کی کوروناوائرس ٹیسٹ قابل قبول ہوگی۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے 12لیباریٹریز واسپتالوں سے کورونا ٹیسٹ کرائے جاسکتے ہیں۔ کینیڈا جانے والے مسافروں کو فلائٹ سے72 گھنٹے قبل ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔

کینیڈا جانے والے مسافر لیاقت نیشنل، آغا خان، ضیا الدین، پٹیل اسپتال اور بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال سے کورونا وائرس ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

اسی طرح لاہور کی 3، اسلام آباد کی 8 راولپنڈی اور ملتان کی ایک لیباریٹریز کو بھی پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے فہرست میں شامل کرلیا۔ خیال رہے کہ کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی ہیں۔ قومی ایئرلائن آج سے ہی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

قومی ایئرلائن کو کینیڈین حکام کی براہ راست پروازوں کے لیے ہدایات موصول ہوئی اور تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here