Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ریاض: سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے ورک ویزوں کے اجرا، کینسل اور فیس کی واپسی سے متعلق اہم وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مملکت کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کا کہنا ہے کہ جاری شدہ ویزے کو کینسل کرانے اور ادا کی گئی فیس کی واپسی کے لیے دوشرائط مقرر ہیں، اول یہ کہ ویزا ایکسپائر نہ ہو اور دوسرا اہم نکتہ ویزا استعمال نہ کیا گیا ہو، ایسی صورت میں ویزا کینسل اور فیس واپس ہوسکتی ہے۔
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ مملکت میں ورک ویزے کے اجرا کی فیس مقرر ہے، فیس پیشگی بھی ادا کی جاسکتی ہے، اگر ویزا کینسل اور فیس واپس چاہتے ہیں تو دھیان رہے ویزے کی مدت ختم نہ ہوئی ہو اور ویزا سٹیمپ نہ ہوا ہو۔
سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ ویزے کی مدت ختم ہونے یا سفارت خانے سے کارکن کے پاسپورٹ پر ویزا سٹیمپ ہونے بعد اس کی فیس ری فنڈ نہیں کی جاسکتی۔
اسی طرح ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد اس میں اضافہ کرانا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ ویزا جاری ہونے کے بعد ایک برس تک کے لیے کارآمد ہوتا ہے اس دوران اگر اسے استعمال نہ کیا جائے تو اسے کینسل کرایا جاسکتا ہے مدت ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہو جاتی ہے۔