Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سعودی لیبر مارکیٹ: بڑے شعبوں کے دروازے غیرملکیوں کیلئے بند، اہم فیصلہ جاری


ریاض: سعودی حکومت نے سعودائزیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا جس کے تحت تین ملازمتی شعبوں کو صرف مقامیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی لیبر مارکیٹ کے تین پیشے سعودیوں کے لیے مختص کردیے گئے جن میں انڈرو شاپنگ سینٹرز، ریستوران وقہوہ خانے اور غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز شامل ہیں۔ یہ فیصلہ وزیرافرادی قوت وسماجی بہبود انجینیئر احمد الراحجی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

فیصلے کے تحت انڈرو شاپنگ سینٹرز کے تمام پیشے سعودیوں کے لیے ہوں گے تاہم بعض سرگرمیوں کو استثنیٰ بھی حاصل ہے۔ اسی طرح ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں بھی سعودائزیشن کی شرح بڑھا دی گئی۔

غذائی اشیا فروخت کرنے والے بڑے مراکز پر اب سعودی ملازمت کریں گے، اس شعبے میں بھی سعودائزیشن کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ان اقدامات سے مقامیوں کے لیے 51 ہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے خبردار کیا کہ فیصلوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ان فیصلوں کا ایک اہم ہدف سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کا دائرہ محدود کرنا بھی ہے۔

Exit mobile version