سعودی فرمانروا اور ولی عہد کا پاکستان میں ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

0


اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان نے ٹرین حادثے پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کیا ، رابطے میں دونوں نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا۔

شاہ سلمان نے صدر عارف علوی کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے میں لوگوں کی اموات اور زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ، ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور پاکستان کے عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

اسی پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز ملت ایکسپریس اور سر سید احمد ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک حادثہ ہوا ، جس میں اب تک 62 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here