Todays News

سعودی عرب کے حوالے سے بڑی پیش گوئی


ریاض: امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ‘ایس اینڈ پی گلوبل’ نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی معیشت میں رواں سال (2021) مثبت گروتھ رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کے باعث رواں سال مالی خسارہ کم ریکارڈ کیا جائے گا، 2021 سے 2024 تک سعودی عرب کی حقیقی جی ڈی پی کی اوسط شرح اوسطاً 2.3 فیصد متوقع ہے، مختلف شعبوں کی مانگ بڑھے گی۔

سعودی عرب کی مضبوط معاشی پالسی کی وجہ سے معیشت کی گروتھ ہوگی۔

تیل کی زیادہ قیمتیں رواں سال مملکت کی نمو کو سپورٹ کریں گی، گزشتہ سال عالمی وبا نے تیل کی منڈی کو بھی شدید نقصان پہنچایا لیکن سعودی آئل کمپنی آرامکو نے پھر بھی ترقی کی۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں 2021 میں تیل اور برآمدات جیسے کہ پلاسٹک اور پیٹروکیمیکلز دونوں کو عالمی مانگ میں اضافے کا فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ آرامکو دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ہے، اس کی لچکدار اور مضبوط مالیاتی پالیسی کامیابی کی وجہ بنی، سعودی آرامکو نے 2020 میں 281 ارب ریال (75 بلین ڈالر) کا منافع شیئرز ہولڈرز میں تقسیم کیا، جبکہ اس دوران توانائی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی دیگر کمپنیوں کے آمدنی میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

Exit mobile version