Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سعودی عرب: کوروناویکسی نیشن سے متعلق یہ ضرور جان لیں!
Abdul Rehman
ریاض: سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسی نیشن کے لیے 75 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کو تاریخ اور وقت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے وضاحت پیش کی ہے کہ معمر افراد جن کی عمریں 75 یا اس سے زائد ہیں وہ بغیر تاریخ یا وقت لیے کوروناویکسی نیشن سینٹر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
سعودی وزارت کے مطابق 75 برس اور اس سے زیادہ عمر کے لوگ صحتی ایپ سے اندراج کرائے بغیر کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ ضعیف افراد کے لیے یہ سہولت مملکت کے تمام شہروں اور علاقوں میں ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 587 سے زیادہ سینٹرز 60 لاکھ کے لگ بھگ ویکسین کی خوراکیں دے چکے ہیں۔
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں والدین کی سلامتی اہم ہے، ویکسین کے سلسلے میں انہیں سب سے زیادہ ترجیح دی جارہی ہے۔