سعودی عرب نے ایک اور بڑی پابندی عائد کردی

0


ریاض: سعودی حکومت نے ‘برڈ فلو’ کے خطرے سے بچنے کے لیے فرانس کے تین علاقوں سے مرغیوں اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت نے یہ اقدام برڈ فلو کے پیش نظر اٹھایا ہے تاکہ یہاں اس وائرس کا پھیلاؤ نہ ہوسکے۔ فرانس کے تین علاقوں لینڈز، پیرینیز اٹلانٹک اور گریس سے مرغیوں، ان کے گوشت اور انڈے عارضی طور پر سعودی عرب درآمد نہیں کیے جاسکیں گے۔


سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا یہ فیصلہ عارضی ہے، فرانس میں پھیلے ہوئے برڈ فلو پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پابندی عائد کی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بتایا کہ ان پابندیوں سے دیگر مصنوعات کو استثنیٰ حاصل ہے تاہم انہیں سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہوگا کہ سعودی عرب درآمد ہونے والی اشیا مضر نہیں ہیں۔

لینڈز، پیرینیز اٹلانٹک اور گریس سے انڈوں اور مرغیوں کے علاوہ صرف وہ مصنوعات مملکت درآمد کی جاسکتی ہیں جو صحت کے تقاضوں اور معیارات پر پورا اترتی ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here