سعودی عرب میں‌ انہونی، غیرملکی کو نئی زندگی مل گئی

0


ریاض: سعودی عرب کے صحرا میں بھٹک جانے والے شہری کو امدادی ٹیم نے تلاش کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ ے مطابق مملکت کے صحرا ‘رابغ’ میں راستہ بھٹک جانے والا سوڈانی شہری اچانک اپنے سامنے امدادی ٹیم کو دیکھ کر خوشی میں چلانے لگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ امدادی ٹیم کے رضاکاروں کو آتے دیکھ کر غیرملکی نے خوش آمدید، خوش آمدید کہنے لگا اور قریب آتے ہی بغل گیر ہوگیا۔

سوڈانی شہری شاید اپنی زندگی سے مایوس ہو چکا تھا، ایسے عالم میں مدد ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا، تارک وطن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔

شہری کی گاڑی صحرا میں پھنس گئی تھی اور وہ مدد کی امید کھو چکا تھا، مذکورہ شخص ریاض سے صحرائی راستے پر سفر کے دوران منزل سے دور ہو گیا تھا اسے نہیں معلوم تھا کہ اب کہاں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here