سعودی عرب: ملازمین کے لیے اچھی خبر، تنخواہوں پر سبسڈی

0


ریاض: سعودی حکومت نے صنعتی شعبے کی اسامیوں کی سعودائزیشن کے لیے تنخواہوں پر سبسڈی کا پروگرام تیار کرلیا جو مقامی ملازمین کو دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں رواں سال 2021 کے دوران صنعتی شعبے کی اسامیوں کی سعودائزیشن ہوگی اور اسی ضمن میں ہی تنخواہوں پر سبسڈی کا پروگرام بنایا گیاجس سے سعودی ملازمین مستفید ہوں گے۔ وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور وزارت صنعت و معدنیات نے یہ مشترکہ پروگرام تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال ہونے صنعتی شعبے کی سعودائزیشن میں دیگر ارادوں کا بھی تعاون رہے گا۔

سعودی وزارت افرادی قوت اور وزارت صنعت ومعدنیات کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فیکٹریوں میں سعودیوں کے لیے ملازمتیں پرکشش بنانے کے لیے سعودائزیشن پروگرام میں شامل ادارے ترغیبات فراہم کریں گے، اس سلسلے میں مناسب ماحول پیدا کرنے کے لیے قانون سازی بھی کی جائے گی۔

دونوں وزارتوں کے مطابق فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) سبسڈی دے گا جبکہ فیکٹریوں میں ملازمت کے لیے مطلوب تربیت پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کا اعلی ادارہ فراہم کرے گا۔

تربیت اور ٹریننگ مفت دی جائے گی اور مرحلہ مکمل ہونے پر سعودیوں کو نوکریاں ملیں گی۔

سعودی وزارتوں کا مزید کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ مقامی نوجوان فیکٹریوں میں زیادہ سے زیادہ ملازمیتں کریں اور ان کے لیے سہولیات پیدا کی جاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here