Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 سعودی عرب: مسافروں کے لیے اہم اعلان
ریاض: سعودی عرب میں ہیلتھ انشورنس کونسل نے مسافروں کے لیے اعلان کیا ہے کہ کورونا ہیلتھ انشورنس کی کوریج کا آغاز سفر کی تاریخ سے ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی ہیلتھ انشورنس نے کہا کہ کووڈ 19 ہیلتھ انشورنس کی کوریج سفر سے شروع ہوگی، ہر مسافر کو پرواز سے کم از کم چوبیس گھنٹے قبل کورونا کوریج ہیلتھ انشورنس لینا لازمی ہے۔
مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے سے قبل ہی ہیلتھ انشورنس حاصل کرلیں۔
کونسل نے بتایا ہے کہ سعودی شہریوں کے لیے یہ انشورنس سکیم مہیا ہے اٹھارہ برس سے کم عمر کے شہریوں کے لیے لازمی ہے اس کے بغیر بیرون مملکت سفر نہیں کیا جاسکتا۔
کورونا ہیلتھ انشورنس کو آن لائن توکلنا ایپ پر بھی چیک کیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ کورونا کے پیش نظر سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بیرون ملک سفر کرنے والے سعودیوں کے لیے لازمی ہیلتھ انشورنس سکیم کی منظوری دے رکھی ہے۔