Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سعودی عرب: سفر کے حوالے سے غیرملکیوں کیلئے اہم وضاحت آگئی
Abdul Rehman
ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ایک شہری کی جانب سے پوچھے گئے اہم سوال پر وضاحت پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ صحت کے ذیلی ادارے جوازات پر ایک شخص نے پوچھا کہ میں نے کوروناویکسین کی ایک خوراک لی ہے جبکہ دوسری کے لیے 2 ماہ باقی ہیں، کیا میں چھٹیوں پر پاکستان جاسکتا ہوں؟۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جوازات نے جواب دیا کہ کورونا کی پہلی خوراک کے بعد دوسری 6 ہفتے کے وقفے کے بعد دی جاتی ہے جبکہ ویکسین کی دونوں ڈوز کے بعد ہی فوائد سامنے آتے ہیں، تاہم سفر کے لیے ویکسی نیشن کی شرط نہیں رکھی گئی لیکن بہتر ہوگا کہ کورس مکمل کرکے سفر کیا جائے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں مقامی اور غیرملکیوں کو مفت میں ویکسین لگائی جارہی ہے۔
شہریوں کو ویکسین نیشن کے لیے صحتی نامی ایپ پر رجسٹر ہونا پڑتا ہے جہاں سے ویکسین لگوانے کی تاریخ اور متعلقہ ویکسی نیشن سینٹر سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں اب تک 50 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔