سعودی عرب: سفری ضوابط سے متعلق مختلف ممالک کے مسافروں کیلئے اہم خبر

0


ریاض: سعودی ایئرلائن(السعودیہ) نے مختلف ممالک کے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنی منزل کے لیے مقررہ سفری قوائد وضوابط جاننے کی کوشش کریں اور یہ تفصیلات ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز نے اپنے ایک بیان میں دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ کسی ملک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو پہلے مذکورہ ملک کے سفری قوائد جان لیں کیوں کہ وبائی صورت حال کے باعث پالیسیز تبدیل ہورہی ہیں۔

السعودیہ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے متعلقہ حکام کوروبا کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر نئے سفری قوائد وضوابط جاری کررہے ہیں، آج کسی ملک نے جو اصول طے کیا ہے ممکن ہے وہ کل بدل جائے۔

لہذا دیگر ممالک کی سفری قوائد کے حوالے سے معلومات سعودی ایئرلائن کی ویب سائٹ پر مہیا ہیں، جو شخص جس ملک کا سفر کرنا چاہتا ہے وہ ویب سائٹ وزٹ کرکے اپنی منزل کے سفری ضوابط سے آگاہی حاصل کرتا رہے۔

دوسری جانب سعودی اور غیرملکی بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے منظر ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کی تاریخ 17مئی مقرر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here