سعودی عرب : تارکین وطن کے اقاموں کا اجراء اور تجدید کیسے ہوگی؟ ہدایات جاری
Abdul Rehman
ریاض : سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی انجینیئرز کی جعلی ڈگریوں کے بعد اہم ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کے مطابق ان کے اقاموں کے اجراء اور تجدید کیلئے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
سعودی انجینیئرز کونسل کے ترجمان صالح العمر نے کہا ہے کہ کونسل تمام غیرملکی انجینیئرز پر رجسٹریشن کی پابندی عائد کیے ہوئے ہے۔ اقامے کا اجرا اور تجدید رجسٹریشن کے بغیر نہیں ہوگی۔ اندراج کو اقامہ کارروائی سے منسلک کردیا دیا گیا۔
سعودی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صالح العمر نے کہا کہ ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے لیے براہ راست ڈگری جاری کرنے والے ادارے سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ ڈگری میں موجود اطلاعات کی تصدیق کی جاتی ہے۔
صالح العمر کا کنہا تھا کہ کوئی سعودی انجینیئر ایسا نہیں جس کے پاس جعلی ڈگری ہو، سب کی ڈگریاں چیک کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ مملکت کی لیبر مارکیٹ میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کارانجینئنرز کی فراہمی کے لیے کونسل کی جانب سے معیار مقرر کیے گئے ہیں۔
کونسل میں رجسٹریشن کے بعد انجینئرز کا پروفیشن ٹیسٹ لیا جاتا ہے جس میں کامیابی پر انجینئرز کو کونسل کی رکنیت دی جاتی ہے۔ مملکت میں سعودی انجینئرنگ کونسل کا پروفیشن ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ہی غیر ملکی انجینئرز کا ورک پرمٹ جاری کیا ہے۔