Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سعودی عرب، گھریلو ملازم فراہم کرنے والی کمپنیوں و ایجنسیوں پر ویکسینیشن لازمی قرار دے دی
Abdul Rehman
سعودی حکام نے جز وقتی گھریلو ملازم فراہم کرنے والی کمپنیوں و ایجنسیوں پر ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم شوال سے تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں و کمپنیوں کے ملازمین کی ویکسینیشن کروانا لازمی ہوگا۔
افراد 13 مئی سے کوئی بھی ریکروٹنگ ایجنسی یا کمپنی کا ملازم بغیر ویکسین پایا گیا تو اسے ویکسین لگوانے پر ہر ہفتے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت افرادی قوت کی جانب سے یہ پابندی کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر عائد کی گئی ہے تاکہ شہریوں و ریاست میں مقیم غیرملکیوں کو وبا کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔
ایسی سرگرمیاں جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہ ہو ان سے متعلق افراد پر ویکسین کی پابندی لگائی جارہی ہے۔