ریاض: سعودی عرب میں شیئرمارکیٹ چھے برس میں پہلی بار بلند ترین سطح پر بند ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سعودی شیئرمارکیٹ بلند ترین سطح 9595.45 پر 122.25 کے اضافے پر بند ہوئی، ایسا مملکت میں چھے برس میں پہلی بار ہوا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی شیئرمارکیٹ میں گزشتہ روز 14.6 ارب ریال کے شیئرز کا کاروبار ہوا ہے، 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد کے سودے ہوئے جبکہ 530 ملین سے زیادہ حصص کا لین دین ریکارڈ کیا گیا۔
مملکت میں 82 کمپنیوں کے حصص کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، البتہ کئی شیئرز کی قدر میں کمی بھی ریکارڈ ہوئی۔
شیرمارکیٹ میں سب سے زیادہ مہنگے شیئرز الحکیر، معدینہ، مسک الیمامہ اسٹیل اور اعزاز صدق کمپنیوں کے حصے میں آئے، اسی طرح سب سے زیادہ تعداد میں دارالارکان، الانما اعمارِ، مسک اور الجزیرہ کے شیئرز بکے۔
سعودی عرب میں 10.00 اور 7.83 فیصد کے درمیان شیئرز کی قدر اوپر نیچے دیکھنے میں آئی۔