ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اُس اقامہ ہولڈر کو وضاحت پیش کردی جس نے سوال کیا تھا کہ میں نے خروج ونہائی نکلوایا مگر استعمال نہیں کیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے ‘جوازات’ پر غیرملکی شہری نے سوال کیا کہ خروج نہائی نکلوانے کے بعد استعمال نہیں کیا، لیکن اقامے کی مدت باقی ہے کیا اس صورت میں اسپانسر تبدیل کرسکتا ہوں؟۔ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔
جوازات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جواب دیا کہ خروج ونہائی کا استعمال نہیں ہوا اور مدت ختم ہوگئی تو ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا جس کے بعد دیگر مراحل طے ہوں گے۔
محکمہ کے مطابق جرمانہ ادا کرنے کے بعد سابق خروج نہائی کو کینسل کرانا ہوگا جس کے لیے بنیادی شرط اقامہ کی مدت کی ہے، دونوں مرحلے عبور کرنے کے بعد جوازات کے سسٹم میں غیرملکی کی فائل اوپن اور اسپانسر کی تبدیلی ہوگی۔
پروازوں پر پابندی، سعودی حکومت نے غیرملکی کو جواب دے دیا
خیال رہے کہ قانون کے مطابق خروج نہائی جاری کرانے کے بعد 60 دن کی مدت ہوتی ہے۔ سفر پر نہ جانے کی صورت میں یا مدت ختم ہونے پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔