سری لنکن شہری قتل کیس، پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم آج سیالکوٹ جائے گی

0


سیالکوٹ : سری لنکن شہری قتل کیس میں پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم واقعہ کا جاٸزہ لینے کے لیے آج سیالکوٹ جائے گی، جہاں پراسیکیوشن کواب تک ہونے والی تفتیش سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت سری لنکن شہری قتل کیس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متحرک ہے ، پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم آج سیالکوٹ جائے گی، ٹیم کی سربراہی پراسیکیوٹر اے ٹی سی عبدالروف وٹو کریں گے۔

سیالکوٹ میں پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم تفتیشی افسر سمیت پولیس حکام سے ملاقات کرے گی ، جس میں حکام کی جانب سے پراسیکیوشن کواب تک ہونےوالی تفتیش سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی۔

کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی اور واقعہ کی ویڈیوز کا معائنہ بھی کرے گی اور تفتیش مکمل کروانے کے لیے کمیٹی قانونی راٸے دے گی۔

ذراٸع کا کہنا ہے کہ کیس کا جیل ٹرائل کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا، کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کاٹرائل جلدازجلدمکمل کروانےکی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے سیالکوٹ واقعے کے ملزمان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزمان کاچالان 14دن میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ محکمہ پراسیکیوشن خصوصی سیل بنا کر روزانہ مانیٹرنگ کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here